ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانقطر کا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح اور میچز کے دوران اسلامی...

قطر کا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح اور میچز کے دوران اسلامی تعلیمات کا پرچار دیگر اسلامی ممالک کیلئے مشعل راہ ہے، محمد یوسف سلفی

کراچی ( )جمعیت اہلحدیث پاکستان کا اجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسلامی ملک قطر کی طرف سے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح پر اسلامی تعلیمات کو عام کرنے، شعائران اسلام پر پابندی لگانے، مسئلہ فلسطین کو اُجاگر کرنے اور معذورین کی دادرسی کرنے پر قطری حکومت و انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ طرز عمل دیگر اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے لئے قابل تقلید ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ، دو روزہ کانفرنس کا افتتاح آج ہوگا

مولانا محمد یوسف سلفی نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی دنیا کے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی جو کہ اس دفعہ ایک اسلامی ملک کے حصے میں آئی ہے جس پر اہلِ مغرب کا تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے اور وہ انسانی حقوق کی آڑ میں اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے قطر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس کے باوجود قطری حکومت نے مذہب ِ اسلام اور اپنی تہذیب و ثقافت کو مقدم رکھا اور آنے والے شائقین کو متنبہ کیا کہ وہ شراب نوشی و شعائران اسلام کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ قطری حکام نے افتتاح اور دوران میچز دین ِ اسلام کی دعوت دے کر اسلام کے اہم ترین فریضے کو انجام دیا ہے اور مسئلہ فلسطین کو نمایاں کر کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کر کے فلسطینیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں، مریم اورنگزیب

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مغربی ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کی آڑ میں قطر کو تنقید کا نشانہ بنانے اور عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرف سے افتتاحی تقریب کے غیر اعلانیہ بائیکاٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جبکہ قطری حکام کی طرف سے ہم جنس پرستی پر مبنی پرچم لہرانے اور غیر مناسب لباس پہننے اور سرِ عام شراب نوشی اور اس کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے پر قطری حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک دفاعِ اسلام و پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز فاروقی، جامعتہ الاحسان الاسلامیہ کے احسن سلفی، قرآن و سنہ موومنٹ سندھ کے چیئر مین مولانا اختر محمدی، اہلحدیث یوتھ فور س کے بلال احمد سلفی، جمعیت طلباء اہلحدیث کے رضوان خان، قر آن و سنہ موومنٹ کراچی کے چیئر مین حافظ محمد حنیف سلفی، وائس چیئر مین معاویہ سلیم ودیگر رہنماجن میں جمیل احمد یزدانی، زاہد سلفی اور سہیل خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں