منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینجامعہ کراچی: سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ، دو روزہ کانفرنس کا افتتاح آج...

جامعہ کراچی: سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ، دو روزہ کانفرنس کا افتتاح آج ہوگا

جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام اور جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک اور امریکی حکومت کی معاونت سے دو روزہ قومی کانفرنس بعنوان: ”سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ“ کی افتتاحی تقریب 23 نومبر 2022 ء کو شام 4:00 بجے ایچ ای جے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

جبکہ کانفرنس کے افتتاح سے قبل پائیدار نصاب کی ترقی کے سلسلے میں ملک بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر زکا اجلاس 23 نومبر کو صبح 10:00 بجے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں، مریم اورنگزیب

کانفرنس میں پائیدار ترقی سے وابستگی میں درپیش چیلنجز اور مواقعوں اور پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توقعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترجیحات کی ایک جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

کانفرنس سے جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے جیمزویٹی، نشیت سہائے، سابق چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی و دیگر خطاب کریں گے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں