کراچی :فیڈرل گورنمنٹ کے PAS گریڈ 20 کے تعیناتی کے منتظر افسر احمد بخش ناریجو نے کمشنر سوشل سیکورٹی کا چارج سنبھال لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے پی اے ایس گریڈ 20 کے افسر احمد بخش ناریجو نے بحیثیت کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
اس سے قبل احمد بخش ناریجو سیکریٹری ایجوکیشن بھی رہ چکے ہیں۔