جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبلوچستانخضدار میں PTCL پینشنرز کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے ریلی اور...

خضدار میں PTCL پینشنرز کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے ریلی اور احتجاج

خضدار : پاکستان بھر کے پی ٹی سی ایل کے 40000 پینشنرز نے خضدار سمیت ملک بھر کے تمام پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

خضدار ریلی میں پی ٹی سی ایل پینشنرز محمد اسحاق مگسی کی قیادت میں نکالی گئی ، جو پی ٹی سی ایل ہیڈ آفس سے نکل کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب کے سامنے پہنچی ۔

خضدار پریس کلب کے سامنے حقوق کے حصول کے لئے خضدار ڈویژن کے پینشنرز نے احتجاج کیا جس میں پینشنرز نے درج ذیل مطالبات کیئے ۔ بیواؤں کی پینشن میں 2010 سے مروجہ قوانین کے 75 فیصد ادا کی جائے۔’

مزید پڑھیں : پاکستان پوسٹ کا گھوسٹ اور ملازمت سے غیر حاضر ملازمین کو نوازنے کا انکشاف

مروجہ قوانین کے مطابق 72 سال سے زائد عمر کے پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے۔ پی ٹی سی ایل سیل پر چیز ایگریمنٹ 2006 پر عمل درآمد کیا جائے۔

سپریم کورٹ 2015 کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔ سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے پینشن میں سالانہ انکریمنٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ادا کیا کیئے جائیں۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں