منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانفلم کیخلاف پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں اپیل قوم کے جذبات...

فلم کیخلاف پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں اپیل قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے : علمائے کرام

اسلام آباد : ہم جنس پرستی کے موضوع پر فلم محض ایک فلم نہیں بلکہ اسلامی اور مشرقی کلچر و تہذیب کے خلاف جنگ کا حصہ ہے، اس فلم سمیت معاشرے میں بے راہ روی اور فحاشی کو رواج دینے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے، متنازعہ فلم پر پنجاب میں پابندی خوش آئند ہے، وفاق اور باقی صوبوں کے ذمہ داران وزیر اعلیٰ پنجاب سے سبق سیکھیں، فلم کے خلاف پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں اپیل پوری قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز علماء کرام مولانا انوار الحق ، مولانا محمد حنیف جالندھری ، مولانا سعید یوسف، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا امداداللہ، مولانا حسین احمد، مولانا صلاح الدین، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار، مولانا مفتی عبدالسلام، مولانا مفتی اویس عزیز، مولانا طلحہ رحمانی، مولانا عبدالقدوس محمدی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

مزید پڑھیں : چودھری قمر الزمان مرحوم نے ساری زندگی غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے صرف کی :‌ ایم ایس او کراچی

انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی کے موضوع پر مبنی متنازعہ فلم محض ایک فلم نہیں بلکہ ہماری اسلامی اور مشرقی تہذیب وکلچر کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے۔ہم اپنے معاشرے میں فحاشی و بے حیائ اور ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کسی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔

علماء کرام نے کہا کہ ہمیں قطر کے جرات مندانہ موقف اور طرز عمل کو سامنے رکھنا چاہیے اور اپنے دینی اور تہذیبی معاملات میں ہر قسم کی مداہنت سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

علماء کرام نے پنجاب حکومت کی طرف سے اس فلم پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے طرز عمل سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ علماء کرام نے پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں اس متنازعہ فلم کو چیلنج کیے جانے کو پوری قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی قرار دیا اور اس پر مکمل پابندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ۔

عثمان ایوب
عثمان ایوبhttp://www.alert.com.pk
الرٹ نیوز کے خصوصی نامہ نگار۔ کور ٹیم ممبر ومبر ایپ ، پروڈکٹو پاکستان۔ تہزیب ٹی وی ، میڈیا سیکشن فیصل مسجد ، جے ٹی آر میڈیا ہاؤس ، وائی ایس پرو ، پی ٹی وی نیوز اور ڈبلیو ٹی وی سعودیہ کے ساتھ کام کیا۔
متعلقہ خبریں