کراچی : ایم ایس او پاکستان کے بانی چودھری قمر الزمان مرحوم نے اپنی ساری زندگی غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لیے صرف کر دی تھی ۔ وہ حافظ، عالم دین ہونے کے ساتھ ایک عظیم دانشور صحافی اور بہترین طلبہ رہنما بھی تھے۔ بانی MSO کے لگائے گئے شجر کی آبیاری زندگی کی آخری سانس تک کرتے رہنا کا عزمِ مصمم کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم ملک اشتیاق اور ناظم عمومی محمد اسحاق اور ناظم اطلاعات صدیق ہزاروی نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری صاحب ظاہر و باطن میں اسلام پسند اور محب وطن طلبہ رہنما تھے، نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کی کردار سازی کے حوالے سے خاص کمال حاصل تھا۔
مزید پڑھیں : ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دی
انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی اور مختصر وقت میں عوج کمال تک پہنچایا۔طلبہ کی بھر پور انداز میں ذہنی آبیاری اور نئی نسل کو ایک سمت کے تعین میں اُن کا کردار ایک کامیاب رہبر کا سا تھا۔ یوں تو مرحوم قائد کا تنظیمی اور تحریکی کام بہت زیادہ ہے لیکن جس جذبے اور عزم کے ساتھ انہوں نے ایک کامیاب طلبہ تنظیم کی بنیاد رکھی یہ اُن کا عظیم کارنامہ تھاجو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
23 نومبر 2015 کو یہ عظیم طلبہ رہنما لاہور میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ آج کے دن مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اُن کی دینی اور تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اُن کے روح سے تجدیدِ عہد کرتی ہے کہ آپ کے مشن و کاز اور آپ کی لگائی گئی صدا و دعوت کو پاکستان کے تمام دینی و عصری اداروں کے طلبہ تک ان شاء اللہ پُہنچا کر رہیں گے ۔