الرٹ مانیٹرنگ : ٹیم کی شاندار فتح کی خوشی میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
بدھ کے روز سعودی عرب کے تمام اداروں، اسکولوں میں عام تعطیل ہو گی۔ شاہی فرمان کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
فیفا ورلڈ کپ کےگروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی، سعودی عرب میں شہری سعودی ٹیم کی جیت پر جشن منا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : جماعت الصالحین پاکستان کے امیر کی سرکی ہاؤس گڑھی سرکی میں تعزیت کیلئے آمد
سعودی عرب کی جیت پر دارالحکومت ریاض میں بھی فٹبال شائقین کی جانب سے جشن منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض میں فٹبال شائقین میچ دیکھ رہے ہیں اور جیسے ہی میچ ختم ہوا لوگ جیت کا جشن منانے لگے ۔