ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈپٹی کمشنر کشمور کا تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ سسٹم فعال

ڈپٹی کمشنر کشمور کا تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ سسٹم فعال

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کشمور ضلع بھر میں تعلیم کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ، غیر حاضر اساتذہ اور عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کندھکوٹ منور علی مٹیانی نے کشمور پہنچ کر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی داد محمد مزاری رضا محمد علاقے کا دورہ کیا ۔

مزید پڑھیں : توہین رسالت کیس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے پر PTI کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پاس

ڈپٹی کمشنر کندھکوٹ منور علی مٹھیانی نے ہیڈ ماسٹر اسکول کو احکامات دیئے کہ اسکول میں اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقتدامات اٹھائے جائیں ۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ اپنی کردار ادا کریں تاکہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کی حاضری سو فیصد ہو جب کہ انہوں نے چیف مانیٹر آفیسر نزاکت علی ڈاھانی کو احکامات دیئے کہ وہ اسکولوں کی مکمل طور پر مانیٹرنگ کریں اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی رپورٹ ارسال کر دی ۔

جس کے بعد ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی نے ڈسکو کمپیوٹر سینٹر جوڈیشل لاکپ ۔ کشمور سٹی پارک اور دیگر مختلف ایریاز کا دورا کیا ۔

متعلقہ خبریں