منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس ISO اور PSF کے تصادم کے باعث...

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس ISO اور PSF کے تصادم کے باعث تین روز کیلئے بند

کراچی : وفاقی جامعہ اردو کے گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث انتظامیہ نے تین روز کیلئے گلشن کیمپس میں تدریسی عمل معطل کر دیا ۔ جھگڑا کرنے والے دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں ISO اور PSF کے مابین 18 نومبر کو لڑائی ہوئی جس کے بعد کیمپس انچارج علی مہدی نے تھانہ عزیز بھٹی میں طلبہ تنظیموں کیخلاف درخواست دیکر مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

مقدمہ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ISO کے کارکنان میں اسد غالب ، محمود ، واجد حسین ، مکرم ، قمر عباس ، تحسین وسیم ، محسن ، ثاقب ، ثاقب حسین ، مزمل اور شہر یار سمیت دیگر 6 سے 7 نامعلوم اور PSF ، کی جانب سے زویب ، ساجد ، ذیشان ، رضوان خان ، ساحل آفریدی ، شاہ رخ ، واجد ، ولید ، اسد ، مزمل  شہر یار سمیت دیگر 6 سے 7 نامعلوم نے مشتعل ہو کر ایک دوسرے پر حملہ کیا اور ایک دوسرے کو لاتوں گھونسوں لاٹھیوں سے مارنا پیٹنا شروع کیا اور کلاس روم کا فرنیچر بھی توڑ دیا ۔

مذید پڑھیں : فیفا وولڈ کپ ، BBC و مغرب کا بُغض ، مشرق وسطی کی میزبانی

رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان پولیس کو آتا دیکھ کر لوگ فرار ہو گئے تھے ۔ اب ان تمام کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔یونیورسٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے ۔ تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمہ نمبر 1095/2022 میں 147 ‛ 143 ‛ 149 ‛ 427 اور 337 لگائی گئی ہیں ۔

اس لڑائی کے بعد قائم مقام رحسٹرار اردو یونیورسٹی نے بعد از منظوری شیخ الجامعہ، وفاقی اردو یونیورسٹی (گلشن اقبال کیمپس میں 21 نومبر (شام) سے لیکر 22 اور 23 نومبر 2022ء تک صبح و شام کا تدریس معطل کر کے امتحانات موخر کر دیئے ہیں ۔ جس کی اطلاع تمان شعبہ جات کے صدور ‛ انچارج شعبہ جات سربراہ انتظامی دفاتر کے علاوہ اساتذہ کرام کو کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے یہ حالیہ چند برس میں طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے باعث تین روز کی ریکارڈ مدت کیلئے جامعہ کے کیمپس کا بند ہونا انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں