ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینانٹر بورڈ کا پری انجنیئرنگ کی سکروٹنی کیلئے فارم جمع کرانے کا...

انٹر بورڈ کا پری انجنیئرنگ کی سکروٹنی کیلئے فارم جمع کرانے کا اعلان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 24 نومبر سے بروز پیر 26 دسمبر 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹر بورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔

مذید پڑھیں : فیفا وولڈ کپ ، BBC و مغرب کا بُغض ، مشرق وسطی کی میزبانی

یاد رہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBL کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں ۔

جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہو گا۔علاوہ ازیں پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں جب کہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹ ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں