سکھر : جے یو آئی سربراہ اور پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن نے سکھر میں اہم پریس کانفرنس کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جس فتنے کو ہم نے اقتدار سے نکالا اس نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ۔ ہم معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ فتنہ ملک کو دوبارہ تباہی کی جانب لے جانا چاہتا ہے ۔ ہم سب مل کر ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، چین سے معاملات بہتر ہورہے ہیں ۔
انہوں نے مذید کہا کہ سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی، سعودی حکمران آرہے ہیں اور فتنہ جو احتجاج کرنے جارہا ہے، لانگ مارچ کر رہے کیوں کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں ۔
مذید پڑھیں : تحریک انصاف حکومت کی قائم کردہ قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی فعال نہ ہو سکی
ان کا مذید کہنا ہے کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کا تقرر ہونا چاہیے، لندن میں ایک شخص نے ن لیگ قیادت پرجو الزامات لگائے ہیں ۔ اس کی تحقیق کی جائے، ملک میں ادارے موجود ہیں انہیں الزامات کی تحقیق کرنی چاہیے ۔
پپریس کانفرنس میں مذید کہا کہ ملک میں ایک فتنہ ہے جو گندی سیاست کر رہا ہے،سیاسی اختلاف کا ہر کسی حق ہے لیکن ذاتی معاملات تک نہیں جانا چاہیے، ڈالر کو کنٹرول کررہے ہیں، تیل کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں ۔اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں اضافہ ہوا ہے ۔