کولوراڈو : گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں : ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کا شاہین پبلک ، مونٹیسوری کمپلیکس ، سیپٹر اسکول ، فہیم عباسی اسکول کیخلاف ایکشن
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت اینڈرسن لی کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا تھا۔