جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کا شاہین پبلک ، مونٹیسوری کمپلیکس ، سیپٹر اسکول...

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کا شاہین پبلک ، مونٹیسوری کمپلیکس ، سیپٹر اسکول ، فہیم عباسی اسکول کیخلاف ایکشن

کراچی : قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد افضال کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفعیہ جاوید نے والدین کی جانب سے ملنے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے شاہین پبلک اسکول کی انتظاميه كوايك خط جاری کیا ہے ۔

خط میں انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر وصول کی گئیں سالانہ فیس ، لیٹ فیس، ليب فيس ، جرمانہ کی رقم فوری طور پر طلبہ کو واپس کریں یا ان کے آنے والے مہینوں کی فیس میں ایڈ جسٹ کریں اور اس کی رپورٹ سات یوم کے اندر ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

خط میں مذید کہا گیا ہے کہ جس کے تحت ان کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔ اسی طرح والدین کی شکایت پر مونٹیسوری کمپلیکس اسکول گلستان جوہر کراچی کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سالانہ فیس کی غیر قانونی وصولی فوری بند کریں اور وصول کی گئی رقم فوری طور پر طلبه کو واپس کریں یا ان کے آنے والے مہینوں کی فیس میں ایڈ جسٹ کریں ۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف حکومت کی قائم کردہ قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی فعال نہ ہو سکی

جبکہ مونٹیسوری کمپلیکس کی گلستان جوہر مین بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے جونئیر کیمپس کو سیکش 11 کے تحت 500 روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ والدین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر سیپٹر اسکول کلفٹن کراچی کے پرنسیل اور والدین کو ذاتی طور پر سننے کے لئے مورخہ 22 نومبر بروز منگل ڈائریکٹوریٹ میں بلایا گیا ہے تاکہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد درج کی گئی شکایت پر فیصلہ دیا جا سکے ۔

فہیم عباسی اسکول نارتھ ناظم آباد اور اسمارٹ اسکول نارتھ کراچی کو غیر قانونی فیسوں کی وصولی پر فوری طور پر ان فیسوں کی وصولی سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے والدین اور اسکول منتظمین کو ہدایت جاری کی ہے ڈائریکٹوریٹ اسکولوں کے خلاف درج کی گئی شکایات پر قانون کے مطابق ایکشن لے گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں