شکارپور : سربراہ پی ڈی ایم و جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے شکار پور میں 27 برس بعد پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس ملک کے نظام کو سدھاریں گے ۔ بہت سی پارٹیاں ہیں حکومتیں کرتے ہیں لیکن اللہ کی دین کی باتیں کرنے سے گھبراتی ہیں ۔ اس سے اور بڑھ کر کیا مظلومیت ہو گی ۔
اسلام کے نمائندے وہ لوگ بن رہے ہیں جو اسلام کے الف سے ب تک نہیں جانتے ۔ جھوٹی زبان سے اسلام کا نام لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ آج ہمیں اس اسلام دشمن لوگوں کی روش سے جنگ ہے ۔ اب انکی ذرا شکلیں دیکھ لیں یہ ریاست مدینہ کی باتیں کر رہے ہیں ۔ ان کا کردار دیکھ لیں۔ ان کے دوغلے نعرے نہیں چلیں گے ۔ اسرائیل سے نمائندگی ملیگی تو پاکستان میں ہم چلنے نہیں دیں گے ۔
مولانا فضل الرحمن نے مذید کہا کہ رقص اور فحاشی و عریانی کو یہ بندہ حقیقی آزادی کا نام دے رہا ہے جبکہ یہ حقیقی آوارگی کیلئے نکلا ہے جمعیت علمائے اسلام تمہارا راستہ روکے گی ۔آزادی کا درس وہ دے گا جسکی تاریخ شاہ ولی سے ملتی ہو ‛ جہاد کی بات وہ کرےگا جس کے تاریخ شاہ عبدالعزیز سے ملتی ہو اور اس بدکار شخص کو تو ان ناموں کا بھی پتہ نہیں ۔
مذید پڑھیں : معذور بچے نے فیفا وولڈ کپ کا افتتاح کر کے دنیا کو حیران کر دیا
مولانا فضل الرحمن نے عمران خان پر کھلی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ کس کا نمائندہ ہے ‛ کہاں سے آیا یہ شخص ‛ تمہارا نظریاتی قبلہ کہاں ہے ‛ تمہارا نظریاتی قبلہ وہاں ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ قبلہ اول اسرائیل کا ہے ۔ساڑھے تین سال تم لوگوں نے حکومت کی ہے کیا کارکردگی ہے تمہاری
۔ آپ کس مہنگائی کی بات کررہے ہو آج پاکستان معاشی بحران سے دوچار ہوا ہے یہ ساری تمہاری کارکردگی ہے ۔
لانگ مارچ کرنے والا خود گھر بیٹھا ہوا ہے ۔ اس طرح سیاست نہیں ہوتی ایک مہینہ ہوا ہے ابھی تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکے ۔ہم پر خود کش حملے ہوئے ہیں ‛ ہمارے گھروں پر راکٹ فائر ہوئے ہیں ‛ ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہیں لیکن ہم آج بھی میدان میں موجود ہیں ۔تم نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کو دیوالیہ بنایا ۔
مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ ان شاءاللہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان سود سے پاکستان معیشت کا نظام اس ملک کو دیں گے ۔ انشاءاللہ 30 نومبر کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کراچی میں علماء کی سربراہی میں سود سے پاک نظام کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرے گی ۔
مذید پڑھیں : پاکستان راہ حق پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں اہم فیصلے
مولانا فضل الرحمن نے مذید کہا کہ تم نے تیس سے چالیس لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا ہے ۔ آج ہم دوبارہ ان نوجوانوں کو ملازمتوں لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ساڑھے تین سو ڈیم بنائیں گے لیکن انہوں نے ساڑھے تین ڈیم تک نہیں بنائیں ۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہ ملوث ہیں جوکہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ۔یہ شخص خود اپنے کردار کی وجہ سے معاشرے کیلئے عار ہے ۔اب یہ شخص دوبارہ کہتا ہے کہ مجھے حکومت دو کیونکہ اب پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا ایجنڈا نامکمل ہے کشمیر فروشی کا ایجنڈا نامکمل ہے ۔سن لو تم جو بھی ہو تمہارے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کھڑی ہے ۔
اگر پوری دنیا میں امریکی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں کسی نے آواز بلند کی ہے تو وہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہے ۔ہم نے آزاری مارچ کیا تو اس نے آزادی مارچ شروع کیا ہم جہاد کی بات کرتے ہیں تو اس بچارے نے جہاد کا نام لینا شروع کیا وضو کا طریقہ نہیں آتا اور ہمیں اسلام سکھاتا ہے۔
مذید پڑھیں : آنکھوں دیکھی قیامت کی رُوداد
جو کاغذ یہ لہرا رہا تھا اور قوم کو گمراہ کررہا تھا آج وہ کاغذ اس سے کہیں گم ہوگیا ہے اب کہتا ہے چھوڑو اس کاغذ کو ۔اب کہتا ہے کہ کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی پوری قوم کو اس شخص نے دھوکہ دیا ہے ۔ 2014 میں انہوں نے ایک دھرنا دیا تھا اس وقت چین کا صدر پاکستان آرہا تھا میگا پیکج کے ساتھ انہوں نے اسکا راستہ روکا اور انہوں نے امریکہ کے اشارے پر یہ کام کیا ۔
آج جب سعودیہ کا ولی عہد پاکستان آرہا ہے تو انہوں نے پھر مارچ کے نام سے انکا راستہ روک رہے ہیں ۔ اس شخص نے پاکستان کے بھروسے کو ختم کیا آج ہم اپنے برادر ملک سعودیہ کو آمادہ کر رہے ہیں ۔ جہاں قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ڈکلیئر کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں وہاں یہ شخص انکو سپورٹ کر رہا ہے ۔