منگل, نومبر 29, 2022
منگل, نومبر 29, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمعذور بچے نے فیفا وولڈ کپ کا افتتاح کر کے دنیا کو...

معذور بچے نے فیفا وولڈ کپ کا افتتاح کر کے دنیا کو حیران کر دیا

تحریر : فواد رحیم

غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ۔ ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان نے اس بار بھی فیفا ورلڈکپ کیلئے فٹبال تیار کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں ۔ جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔

غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔ وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے ۔ فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔

آج قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ” کا افتتاح کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں