ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریننیویارک میں 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی، 2 افراد ہلاک

نیویارک میں 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی، 2 افراد ہلاک

امریکا : گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیو یارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5 فٹ تہہ جم گئی اور  ایری کاؤنٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

مذید پڑھیں : پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اور HEC کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سندھ میں ہاکی ٹرائل مکمل

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایری کاؤنٹی میں راستے صاف کرنے کے دوران دو افراد دل کی تکلیف اٹھنے سے ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttp://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں