واشنگٹن : گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد کر دیا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقررکیا گیا ہے۔نئی ذمہ داری ملنے پر جیک اسمتھ کا کہنا تھاکہ تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھاؤں گا اور آزادانہ فیصلے کروں گا۔
دوسری جانب جیک اسمتھ کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر مقرری پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کو سیاسی اورغیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔
مذید پڑھیں : پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اور HEC کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سندھ میں ہاکی ٹرائل مکمل
مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کی تقرری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ انصاف کے نظام کوسیاسی نہیں بنائے گی، اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کا صدر بائیڈن اور ہمیں علم نہیں تھا اور نہ ہی ہم نے کوئی پیشگی نوٹس بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔