ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابیونیورسٹی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی

یونیورسٹی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی

لاہور : پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جا رہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی ۔

مذید پڑھیں : تحریک انصاف کو 35 شرائط کے بعد اسلام آباد ریلی کی اجازت

بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہوئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔

شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے یونیورسٹی طالبہ کی داد دی اور باہمت قرار دیا ہے ۔ جب کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے یہ پستول کو دیکھ کر بھی نقدی و موبائل دینے کے بجائے اس طرح بہادری دیکھانا نری بے وقوفی ہے ۔

متعلقہ خبریں