منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںحق دو تحریک بلوچستان کا کل سے گوادر پورٹ اور ایکسپریس ووے...

حق دو تحریک بلوچستان کا کل سے گوادر پورٹ اور ایکسپریس ووے بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ : حق دو تحریک بلوچستان نے 20 نومبر سے گوادر پورٹ اور ایکسپریس ووے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

حق دو تحریک بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ ایسے نام نہاد ترقیاتی منصوبے ہرگز قبول نہیں جن کے سائے میں پچیس دنوں سے عوام اپنے جائز بنیادی مطالبات کے لئے سڑک پر بیٹھی ہو ۔اس لیئے کل 20 نومبر کر پر امن عوامی طاقت سے گوادر پورٹ سمیت تمام پراجیکٹس کو بند کر دیں گے ۔

20 نومبر شام 4 بجے گوادر دھرنے میں مکران بھر سے آیا ہوا ایک عوامی سمندر کفن پہن کر ان استحصالی منصوبوں کو بند کرنے نکلے گا ۔ جس کے بعد مرد حضرات کے دھرنا گاہ سے نکلنے کے بعد حق دو تحریک کے خواتین جہدکار دھرنے کا انتظام سنبھالیں گے ۔

حق دو تحریک کے کارکنان کا کہنا ہے کہ گوادر دھرنا حق و باطل کا معرکہ ہے ۔ حق دو تحریک نے مظلوم و محکوم قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔

مذید پڑھیں : تحریک انصاف کو 35 شرائط کے بعد اسلام آباد ریلی کی اجازت

رہنما جماعت اسلامی شاہجہان نے اعلان کیا ہے کہ حق دو تحریک کی حمایت اور سپورٹ جاری رکھیں گے۔ گوادر دھرنے کی حمایت نہ کرنے والے اور خاموشی اختیار کرنے والے دراصل میر جعفر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قوم پرستی کا لبادہ اوڑھے قوم فروشوں کا اب پردہ چاک ہونا چاہیئے۔ ساحل سمندر سے اٹھی اس تحریک نے بلوچ قوم میں شعور و آگاہی فراہم کی ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمن اس قوم کے لئے مسیحا سے کم نہیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن جیسا نڈر اور بے خوف لیڈر ہم میں موجود ہے، جس کی پشت پر حسین واڈیلہ جیسا جری بہادر مقرر اور ماسی زینی جیسی خاتون نے اس تحریک کو ایک توانا آواز اور عزم و حوصلہ بخشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر دھرنے کو نظر انداز کرنا صوبائ اور مرکزی حکومتوں کےلئے خام خیالی ہے۔ جس کے منفی اثرات اس ملک پر آئیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ بوٹ اور نوٹ کی سیاست کو اب ختم ہونا ہے۔ اور اس کا آغاز گوادر حق دو تحریک نے گوادر بلدیاتی انتخابات میں کر کے دکھایا۔ جماعت اسلامی ہر اس تحریک کی پشت پناہی اور حمایت جاری رکھے گی جو مظلوم کی آواز ہو۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں