ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگورنمنٹ اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ...

گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

کراچی : عدالتی حکم کے بعد مالکان نے اسلامیہ کالج خالی کرانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کالج پہنچا دی ۔

کورٹ کے آرڈر کے مطابق کالج خالی کرانے آ گئی ۔کالج کے لئے متبادل جگہ بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ جب کہ کالج میں طلبہ موجود ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں کی بقاء کے لئے طلبہ کے ساتھ موجود ہے ۔ طلبہ اپنی مادر علمی کے لئے سراپا احتجاج ہیں ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ دوران سیشن یہ فیصلہ نا قابل قبول ہے ۔ یہ کورٹ اور انتظامیہ کا تعلیم دشمن فیصلہ ہے ۔

مذید پڑھیں : ایڈووکیٹ نیاز احمد کھوسہ کی دلوں کو تسکین دینے والی کہانی

معلوم ہوا ہے کہ اسلامیہ کالج خالی کروانے کے لئے پولیس کالج پہنچ گئی ۔ گزشتہ روز جمشید کوارٹر تھانے کے ہیڈ محرر بیلف کے ہمراہ معلومات لینے کالج آئے اور اصرار کرتے رہے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر آیا ہے جسے ہم پورا کریں گے ۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ آرڈر ہے ۔ رینٹل کیس پر کورٹ نے ہیڈ بیلف کو درخواست کی ہے کہ وہ پلاٹ نمبر 490 خالی کروا کر مدعی کے حوالے کرے ۔ جس پر ایس ایچ او نے شام کے پرنسپل کو کہا بھی تھا کہ اپنا ذاتی سامان نکال لیں ہم پیر 21 نومبر کو کالج سیل کر دیں گے ۔

واضح رہے کہ کالج میں 4000 طلباء زیر تعلیم ہیں جہاں کالج ختم کر کے شاپنگ سینٹر بنایا جائے گا ۔ مذکورہ کالج میں عدالتی جنگ ہارنے میں خود محمکہ کالج کے متعدد افسران کی بھی نااہلی ہے جن میں سابق RD ضمیر کھوسو سر فہرست ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنان و طلبہ نے کالج کی عمارت خالی کرنے پر احتجاج کیا جن میں 5 طلباء کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے باسق ندیم کے مطابق طلبہ کو دو گھنٹے میں رہا نہ کیا تو نتیجہ کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں