منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانمفتی محمد رفیع عثمانی کی دینی و علمی خدمات پر انہیں خراج...

مفتی محمد رفیع عثمانی کی دینی و علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں : حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مفتی اعظم پاکستان، رئیس جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دینی و علمی خدمات کا خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی رحلت سے وطن عزیز معتبر اور جید عالم دین، ایک بڑی علمی و دینی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔

دینی و علمی اور فکری میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے مفتی ولی رازی اور مفتی تقی عثمانی سمیت مرحوم کے تمام سوگواروں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں