جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی اکیڈمک کونسل اجلاس میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کیلئے...

وفاقی اردو یونیورسٹی اکیڈمک کونسل اجلاس میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی : وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا چونتیسواں (34th) ہنگامی اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں داخلہ پالیسی برائے 2023 ءزیرِ غور لائی گئی ۔ فیسوں میں اضافے کے حوالے سے معاملات زیرِ غور لائے گئے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت و معاشیات، پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر، صدرشعبہ ماحولیاتی سائنس، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، صدرشعبہ حیوانیات، پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، صدر شعبہ نباتیات/رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، صدر شعبہ کیمیائ، ڈاکٹر مہ جبیں، انچارج کلیہ فارمیسی، ڈاکٹر شائستہ عصمت، صدرشعبہ شماریات، ڈاکٹر آصف صدیقی، صدر شعبہ طبیعیات، ڈاکٹر محمد خالد، صدر شعبہ ریاضیاتی علوم، ڈاکٹر منزہ دانش ، صدر شعبہ حیاتی حرفت، ڈاکٹر زیبا پروین عمران شریک ہوئے .

مذید پڑھیں : مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے

صدر شعبہ خردحیاتیات، ڈاکٹر صائمہ خالق، صدر شعبہ حیاتی کیمیائ، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، صدر شعبہ اُردو، ڈاکٹر خالدہ تنویر، صدر شعبہ نفسیات، ڈاکٹر خلیل احمد، صدر شعبہ سیاسیات، غیاث الدین احمد، ناظم امتحانات،عاصم بخاری، ٹریژرار، ڈاکٹر سید اخلاق حسین، ڈائریکٹر ایڈمیشن، کراچی، محمد افضال، مشیر اُمور طلبہ، گلشن اقبال کیمپس، نجم العارفین،ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام، راشدہ خاتون، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد کیمپس سے ڈاکٹر محمد شیراز، صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس ، ڈاکٹر احتشام الحق پڈا، صدر شعبہ معاشیات/انچارج اسلام آباد کیمپس،ڈاکٹر زبیر خان نیازی، صدر شعبہ اطلاقی طبیعیات ، ڈاکٹر فہمیدہ تبسم، صدر شعبہ اُردو نے آن لائن شرکت کی۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں