اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمولانا عبدالکریم عابد کی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار...

مولانا عبدالکریم عابد کی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر حضرت مولانا عبدالکریم عابد نے مفتی اعظم پاکستان ،صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا عبدالکریم عابد نے کہا ہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی رحمہ اللہ کی وفات سے پاکستان ایک معتدل ،بلند پایہ ،فقیہ اور مفتی سے محروم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:متنازعہ فلم کیلئے کلیئرنس؟

انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مفتی صاحب مرحوم متوازن افکار و نظریات کے حامل تھے۔

انہوں نے اپنی تصانیف اور خطبات سے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی، جدید فقہی مسائل ہمیشہ صائب موقف دیا۔

مفتی صاحب کی وفات سے دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے ،ان کی وفات ایک بڑے بھائی اور شفیق بزرگ کی وفات ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء نے متنازعہ فلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر دی

جے یو آئی جامعہ دارالعلوم کراچی اور خصوصا شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی ، مولانا زبیر اشرف عثمانی کے غم میں برابر کی شریک بلکہ ہم خود غمزدہ ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم حضرت کی کامل مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے ،سیئات کو حسنات سے تبدیل فرمائے اور اپنے شایان شان رحم وکرم کا معاملہ فرمائے۔

حضرت کی وفات حسرت آیات عالم اسلام کے لئے عظیم سانحہ ہے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں