کراچی : تر جمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست کا انتخابی پروگرام جاری کر دیا ہے ۔
جس کے مطابق امیدواران صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع پاکستان سیکریٹریٹ ، بلاک نمبر 4-44، شاہراہ عراق ،صدر ،کراچی سے کاغذات نامزدگی 18 نومبر 2022 سے 22 نومبر 2022 تک بح 8 بجے سے شام 4 بجے کے دوران جمع کروا سکتے ہیں ۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 23 نومبر 2022 ء کو آویزاں کی جائیگی ۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 25 نومبر 2022 ہے ۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر 2022 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان پہلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2022 مقرر ہے ۔
مذید پڑھیں : وفاقی پبلک سروس کمیشن نے خصوصی CSS کے امتحان کا اعلان کر دیا
ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 2 دسمبر 2022 کو آوایزاں کی جائیگی ۔جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2022 مقرر ہے۔ سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ 8 دسمبر 2022 بروز جمعرات سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے دوران ہوئی ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ 2017 کی دفعہ 105 کے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق (3) کے تحت سینیٹ کے انتخاب کے انعقاد کیلئے صوبہ سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کوریٹر نگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے،جبکہ جوائنٹ الیکشن کمشنر (الیکشنز ) علی اصغر سیال، ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کا شہر کراچی نذرعباس ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ شاہنواز بروہی کو بطور پولنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔