ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینپانی کے بل نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

پانی کے بل نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

کراچی : سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ادارے کی آمدنی میں مزید اضافے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ۔

اس ضمن میں ڈی ایم ڈی آر آر جی واٹر بورڈ محمد ثاقب کی درخواست پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف انجینئرز اپنے ماتحت عملے کے ساتھ واٹر بورڈ کے نادہندگان کے خلاف کاروائی کے دوران آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

مزید پڑھیں : امارات میں اسرائیلی سفارتخانے نے پہلا پاسپورٹ جاری کردیا

اس کے علاؤہ واٹر بورڈ کے بلز اور واجبات کی وصولی سمیت نادہندگان کے کنیکشن منقطع مہم میں مؤثر اور جلد نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام چیف انجینئرز اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ریونیو ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے ساتھ ملکر کاروائی کریں تاکہ واٹر بورڈ کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو سکے ۔

اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ادارے کی آمدنی میں اضافے سے ادارا خوشحال ہوگا اور اگر ادارہ خوشحال ہو گا تو ملازمین بھی خوشحال ہونگے، انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ ملازمین سمیت شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں