کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ انتظامیہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے چیئرمین سیکریٹریٹ واٹر بورڈ کارساز میں جمشید ٹاؤن، لیاری ٹاؤن اور صدر ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا ۔
پی پی رہنما و صدر پی پی ڈسٹرکٹ لیاری خلیل ھود اور سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ سائوتھ ملک فیاض کی قیادت میں آنے والے وفد نے وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کو منعقدہ اجلاس کے موقع پر جمشید ٹاؤن، لیاری ٹاؤن اور صدر ٹاؤن میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔
مزید پڑھیں : امارات میں اسرائیلی سفارتخانے نے پہلا پاسپورٹ جاری کردیا
اس موقع پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ نے پی پی رہنما کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل سمیت شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ انتظامیہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے ۔
اجلاس کے موقع پر چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم احمد کرمانی، سپرینٹنڈنٹ انجینئر سائوتھ محمد محمد علی شیخ، سپرینٹنڈنٹ انجینئر جمشید ٹاؤن سید اعجاز احمد سمیت واٹر بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔