ایبٹ آباد : خیبر پختون خواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر انتقال کر گئے، ان کی عمر 82 سال تھی۔
مزید پڑھیں:لاہور: جامعۃ المحصنات کے زیراہتمام سیرت النبیؐ بین الجامعات مقابلوں کا انعقاد
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر نے علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبل ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے شاعر مشرق پر پی ایچ ڈی کی ہوئی تھی اور انہوں نے علامہ اقبال کی شاعری پر تنقیدی اور تعمیری لحاظ سے 20 سے زائد کتب تحریر کی تھیں ۔ ان کا آبائی تعلق خیبر پختون خواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے تھا جبکہ وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے ۔ وہ عرصہ دراز تک گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں مدرس رہے ۔ اور قبل از وقت ریٹائرڈمنٹ لیکر شاعر مشرق پر تنقید کرنے والوں کیخلاف تحقیقی کام کرنا شروع کیا تھا ۔