ہری پور : ٹی ایم اے کے سرکاری کوارٹر پر غیر متعلقہ افراد کا قبضہ، ٹی ایم اے ہری پور کی جانب سے بارہا نوٹس کرنے کے باوجود کوارٹر خالی نہ کرنے اور ہٹ دھرمی پر ٹی ایم اے نے سرکاری کوارٹر کو تالہ لگا دیا۔
ٹی ایم اے ہری پور کے کوارٹرز پر لوکل گورنمنٹ کے ملازم کا طویل عرصہ سے غیر قانونی قبضہ تھا جبکہ ٹی ایم اے ہری پور کے اپنے دور دراز سے تعلق رکھنے والے غریب ملازمین کرایہ پر رہنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں:سکھر:بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی میں تعمیراتی کام مکمل، تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
ٹی ایم اے ہری پور نے بارہا دفعہ متعلقہ لوکل گورنمنٹ ملازم کو کوارٹر خالی کرنے کے نوٹسز بھیجے۔ مگر مذکورہ ملازم مکان خالی کرنے سے انکار کرتا رہا، اور مختلف حیلے بہانے اور سفارشیں کرواتا رہا۔
ٹی ایم او ہری پور فخرالسلام کی جانب سے آخری نوٹس چند دن پہلے کیا گیا جس میں اسے 11 نومبر تک سرکاری کوارٹر کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
مزید پڑھیں:سندھ: عدالت نے عشرت بی بی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا
مگر اسکے باوجود لوکل گورنمنٹ کے ملازم جو کہ یونین کونسل کے سیکرٹری کی پوسٹ پر تعینات ہے وہ کواٹر خالی کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آیا جس پر ٹی ایم او ہری پور کے احکامات پر ٹی ایم اے سٹاف نے حکومتی رٹ بحال کرتے ہوئے سرکاری کوارٹر کے مین گیٹ کو تالہ لگا دیا۔
جبکہ دوسرا دروازہ ان کی آمدورفت کے لیے کھلا چھوڑ کر اسے کوارٹر خالی کرنے لیے مزید 2 دن کی مہلت فراہم کی بصورت دیگر ٹی ایم اے سٹاف خود کارروائی کر کے ہوئے کوارٹر واگزار کروا لے گا۔