سکھر بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی کی نئی عمارت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
چیئرمین لوکل کاؤنسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کیلئے جدید لائبریری بنانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:سندھ: عدالت نے عشرت بی بی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام سے سکھر سمیت اطراف کے ضلاع سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔
سکھر میں نئی تعمیر ہونے والی بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی کی نئی عمارت میں باقاعدہ تعلیم سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔
چیئرمین لوکل کاؤنسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ نے یونیورسٹی کی نئی عمارت کا دورہ اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:ہم جنس پرستی پر بنی فلم پاکستانی سماج و تہذیب پر حملہ ہے : مولانا محمد حنیف جالندھری
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر بھی موجود تھے وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر شہزاد نسیم نے یونیورسٹی میں جاری ترقیامی کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں پر بریفگ دی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر شہزاد نسیم کا کہنا تھا کے 600 سے زائد طالبات زیر تعلیم تھی جو اس سال بڑھ کر 1000 تک پہنچ جائیگی۔
طالبات سکھر خیرپور شکار پور سمیت سندھ کے اضلاع سے بھی طالبات بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔۔۔۔