ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابہم جنس پرستی پر بنی فلم پاکستانی سماج و تہذیب پر حملہ...

ہم جنس پرستی پر بنی فلم پاکستانی سماج و تہذیب پر حملہ ہے : مولانا محمد حنیف جالندھری

اسلام آباد : مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ہم جنس پرستی کے موضوع پر بننے والی فلم کو پاکستانی سماج اور تہذیب پر حملہ قرار دیا،

انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے شور شرابے کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی کے موضوع پر بننے والی فلم کی اجازت ملنا زیادہ تشویشناک ہے ۔

مولانا جالندھری نے کہا کہ پاکستانی مسلمانوں کی مذہبی شناخت،اسلام پسندی،پاکیزہ طرززندگی کو ہدف بنانے کے لیے منظم منصوبے کے تحت کام کیا جارہاہے جس کی روک تھام از حد ضروری ہے ۔

مذید پڑھیں : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات ،پروفیسر ڈاکٹرصالحہ رحمن صدر منتخب

مولانا جالندھری نے مطالبہ کیا کہ اس متنازعہ اور حیا سوز فلم پر فی الفور پابندی لگائی جائے ۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملک بھر کے ائمہ و خطباء سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں پاکستانی معاشرے اور پاکستان کی نسل نو کے ساتھ ہونے والے اس بدترین کھلواڑ اور اس کے مستقبل پر اثر انداز ہونے والے نتائج و اثرات پر ضرور روشنی ڈالیں اور قوم سے اس قسم کی کوششوں کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیں ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttps://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں