جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسہون شریف زائرین کو حادثہ ‛ 17 افراد جاں بحق اور متعدد...

سہون شریف زائرین کو حادثہ ‛ 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کراچی : سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب قلندر کے زائرین کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

خیرپور سے سیہون شریف آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ کو لگائے گئے کٹ میں گر گئی، مسافر وین میں بچے اور خواتین سوار تھے، کٹ کے پانی سے 17 لاشیں نکال کر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون شریف منتقل کر دی ہیں ۔

جاںبحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا ۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں