جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںمجاہد کالونی کے متاثرین جمعہ سہہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب...

مجاہد کالونی کے متاثرین جمعہ سہہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے : قاری عثمان

کراچی : مجاھد کالونی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس غنی ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 3 بجے سہ پہر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

احتجاجی ریلی بعد نماز جمعہ 2 بجے مجاھد کالونی سے کراچی پریس کلب روانہ ہوگی جہاں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہو گا۔

اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی کے ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور ڈاکٹر عاصم حسین خواہشات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ادارہ ترقیات کراچی قیام پاکستان سے آباد مجاھد کالونی کو کس قانون کے تحت ناجائز تجاوزات میں شامل کرنے پر تلا ہوا ہے۔

مذید پڑھیں : پاکستان کیلئے بڑا اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

کیا 70 سال 73 سال 68 سال اور 50 سال سے قائم مجاھد کالونی ادارہ ترقیات کراچی کے نوٹس میں نہیں تھی؟ ادارہ ترقیات کراچی کس منصوبہ بندی کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے؟ ۔

ادارہ ترقیات کراچی کی ترقی نہیں بلکہ ڈاکٹر عاصم حسین کے مفادات کیلئے کام کررہا ہے۔ ادارہ ترقیات نے جمیل بلوچ جیسے کرپٹ افسران کس کام کیلئے رکھے ہیں؟ اجلاس میں اے این پی کے نیاز محمد خان، مسلم لیگ ن کے اسلم خٹک، جے یو آئی کے مولانا عبدالرشید نعمانی، حاجی عجب خان، روزی غنی کابلگرامی، اختر نواز، مولانا گل حسین کمال، مولانا طالوت صدیقی، نزاکت علی، ناصر بھائی، عمران راجپوت خان، اکبرخان، محبوب ناصر خان، امان اللہ، سید سجادخان اور دیگر اراکین ایکشن کمیٹی نے شرکت کی۔

بعد ازاں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے جمعرات کو دھرنے میں شریک باپردہ خواتین پر پولیس تشدد اور بلاجواز نفرت پھیلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پر امن دھرنے میں بیٹھی خواتین پر تشدد کی اجازت کس نے کس قانون کے تحت دی ہے؟ ۔

مذید پڑھیں : سرگودھا یونیورسٹی کانووکیشن میں 59 ہزار 797 طلباء کو ڈگریاں تفویض

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام ہے اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے جس سے نقص امن کا شدید خطرہ پیدا ہو تو اس صورت میں عوام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے روکنے کا قانون اجازت دیتا ہے نہ کہ اپنی چادر اور چار دیواری کے تقدس اور تحفظ کیلئے دھرنے میں بیٹھی باپردہ خواتین پر تشدد یا شیلنگ کریں ۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ بعد نماز جمعہ مجاھد کالونی کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنا، کراچی کے دیگر علاقوں کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اہل کراچی مجاھد کالونی میں جاری ظالمانہ اور جان لیوا آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو بھرپور طریقے سے کامیاب کر کے مجاھد کالونی کے مظلوم عوام اور مظلوم ماؤں بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں