منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینخاتون پاکستان انگلش میڈیم اسکول گلبرگ کے پہلے میٹرک بیج کی طالبہ...

خاتون پاکستان انگلش میڈیم اسکول گلبرگ کے پہلے میٹرک بیج کی طالبہ انجینئر بن گئی

کراچی : محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے لئے بہت بڑا اعزاز، خاتون پاکستان انگلش میڈئم اسکول گلبرگ زون کے پہلے میٹرک بیج کی طالبہ سیدہ ماہ رخ واجد انجینئر بن گئیں۔

یہ اسکول سابق ایم این اے سفیان یوسف نے اپنے دور میں اردو سے انگلش میڈیم اسکول میں تبدیل کیا تھا۔ ” علم سب کے لئَے” کے نظریہ کےتحت قائم اس تعلیمی ادارے میں آکسفورڈ کا ماڈرن کورس متعارف کرایا گیا تھا جس کے لئے اردو میڈیم سے قابل اساتذہ کی تعنیاتی اور نئے تعلیم و تربیت یافتہ اسٹاف کی بھرتی عمل میں لائی گئی تھِی۔

مزید پڑھیں : موساد کی ایماء پر یہودیت کیخلاف لکھنے والے ” ہارون یحییٰ ” کو 8 ہزار برس قید

اس وقت انگلش میڈیم اسکولز کے کوارڈینیٹرز سید حسن محمود، سید ارشد عالم اور متعلقہ اسٹاف کی انتھک محنت سے سال 2015 میں پہلا میٹرک کا بیج فارغ ہوا ، جس نے شاندار نتائج حاصل کیے ، جس میں قابل زکر سیدہ مارہ رخ واجد تھیں ، جنہوں نے 83 فیصد رزلٹ کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا ۔

آج اللہ پاک کے فضل اور اپنی محنت سے ماہ رخ نے این ای ڈی یونیورسٹی سے کمپیوٹیشنل فنانس میں انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کرکے نا صرف اپنے والدین بلکہ اپنے اساتذہ اور محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں