ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان آرمی کا احسن اقدام سامنے آیا ہے ، گومل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پزیر نئے رجسٹرڈ ہونیوالے مستحق طلباء کیلئے نئی چارپائیاں ، فوم اور کراکری سیٹ فراہم ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ کا پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے ”میری ریڈ لائن میرا پاکستان” کے بینر تلے پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں سے گومل یونیورسٹی میں تعلیم کے حصول کیلئے آنیوالے نئے طلبہ و طالبات کیلئے100چارپائیاں ، 100مولٹی فوم اور 30 کراکری سیٹ گومل یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ کو دے دئیے ۔
مذید پڑھیں : سیکرٹری کالجز کا DG کالجز و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ 6 کالجز کا خصوصی دورہ
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پاکستان فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ قوم کے معماروں کی فروغ تعلیم سے تشکیل نو کرنے کے ساتھ انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات سے طلبا ء میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرووسٹ ڈاکٹر سمیع کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے طلبا کیلئے چارپائیاں ،فوم اور کراکری فراہم کی۔