ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینروس کی 7 جامعات کے وفود نے نیو پورٹس انسیٹیوٹ کراچی کا...

روس کی 7 جامعات کے وفود نے نیو پورٹس انسیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا

کراچی : روس کی 7 یونیورسٹیز کے وفود نے نیو پورٹس انسیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا، اس دوران انسیٹیوٹ کی شریک چیئرپرسن ہما بخاری، ہیڈ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اینڈ آؤٹ ریچ زیرک فاطمہ اور انسیٹیویٹ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان میمن نے وفود کا استقبال کیا ۔

15 رکنی وفد میں شامل ارکان نے اپنی اپنی یونیورسٹیز کے متعلق طلباء کو متعارف کرایا، وفد میں ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی، سینٹ پیٹرسبرگ پولیٹینک یونیورسٹی، تیومن اسٹیٹ یونیورسٹی، ماسکو پولیٹیکنک یونیورسٹی، نارتھ کاکاسس فیڈرل یونیورسٹی، کازن فیڈرل یونیورسٹی اور ارکوٹسک نیشنل ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے ۔

ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارتیوم یْو اپنی یونیورسٹی کے متعلق بتایا کہ ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی اس وقت دنیا کی رینکنگ نمبر چار پر ہے اور اس میں تعلیم کا معیار بہت بلند ہے،، وفد میں سینٹ پیٹرسبرگ پولیٹیکنک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ وائیس ریکٹر برائے بین الاقوامی امور، پاویل ندیلکو اور منیجر برائے امور داخلہ انستاسیا سدوروا، تیومن اسٹیٹ یونیورسٹی کی طرف سے احمد ابراہیم ڈائریکٹر برائے مطالعہ عربی اور اسوسی ایٹ پروفیسرالیکسی بْلر شامل تھے ۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس کی تین ہزار مدارس کے طلباء کے مابین حفظ و تجوید القرآن کے مسابقے منعقد کرانے کی تیاری

یو ویا دیوے دوا اور انیلہ آند رخ نے ماسکو پولیٹیکنک یونیورسٹی اور نارتھ کاکاسس فیڈرل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر نکیتا اروا یوف نے نمائندگی کی ۔ جب کہ تمر خان علی یوف، آئرن مخامی یوف، رؤف سبری یوف کازن فیڈرل یونیورسٹی کی طرف سے، گل نارا اور علینہ دونس کایا نے ارکوٹسک نیشنل ریسرچ اینڈ ٹیکنولوجی یونیورسٹی کی طرف نمائندگی کی ۔

وفد میں شامل تمام اراکین نے نیو پوٹس انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو متعلقہ یونیورسٹیز میں اسکالر شپ حاصل کرنے کے متعلق طریقہ کار واضح کیا اور کہا کہ نیو پورٹس کراچی میں رشین زبان کا سینٹر قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ طلبہ کو رشین زبان کی طرف لایا جائے۔

سیشن کے اختتام پر نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ شریک چیئر پرسن ہما بخاری اور ہیڈ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اینڈ آؤٹ ریچ زیرک فاطمہ نے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے، اور پر تکلف عشائے کا اہتمام کیا گیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں