منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینطلبہ ہی ملک و ملت کے مستقبل کا اثاثہ ہیں. ملك اشتیاق

طلبہ ہی ملک و ملت کے مستقبل کا اثاثہ ہیں. ملك اشتیاق

طلبہ ہی ملک و ملت کے مستقبل کا اثاثہ ہیں. اسلام نے طلب علم کو ہر طبقہ زندگی کے لیے لازم قرار دیا اور حصول علم کو عبادت فرمایا ہے۔

اس حقیقت سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا ہے کہ علم اور انسان کا رشتہ ازل سے چلا آرہا ہے۔

گہری نظر سے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو طلبہ کو ان کے بنیادی انسانی، تعلیمی اور سماجی حقوق جس قدر تفصیل سے اسلام نے فراہم کیے ہیں اس کی ایک جھلک بھی آج کے جدید چارٹرز میں نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں:تنگوانی: شہید تحصیلدار اعجاز چانڈیو کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی

اسلام نے سب سے پہلے یہ شعور دیا ہے کہ طلبہ ہر قوم کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔

اِن تمام خیالات کا اظہار ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم ملک اشتیاق اور ناظم عمومی محمد اسحاق نے 15 نومبر طلبہ کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کا عروج و زوال طلبہ کی تعلیم و تربیت اور تعلیمی نظام کے ساتھ لازم و ملزوم ہے، کیوں کہ یہی طلبہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔ طلبہ کی تعلیم اور تربیت کا اعلیٰ اورمعیاری انتظام ہی قوموں کے مستقبل کو محفوظ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پیغام جمعیت کانفرنس مغربی تہذیب کے پیروکاروں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، سمیع الحق سواتی

گلوبلائزیشن اور ترقی کے اس دورمیں طلبہ، درسگاہ، استاد، تعلیم اور تربیت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر ملک تعلیم، نظامِ تعلیم اور تربیت کا منظم نظام ترتیب دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں