منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریناے ڈی اے اور اے ڈی سی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی...

اے ڈی اے اور اے ڈی سی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) اور امپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خواہشمند طلبہ 12 جنوری 2023 ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولاناعبدالکریم عابد کا مولانا امین اللہ کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

رجسٹریشن فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو2021 ء یااس سے قبل انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں وہ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ مدارس کے طلبہ بھی لازمی مضامین کے امتحانات کے لئے اپنے رجسٹریشن فارم 12 جنوری 2023 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیپلز لیبر یونین کے احتجاجی جلسوں کی مہم میں تیزی آنے لگی

مدارس کے طلبہ کے لئے انٹرمیڈیٹ کا مساوی سرٹیفیکٹ جمع کرانالازمی ہوگا۔مدارس کے طلبہ انٹرمیڈیٹ کے مساوی سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں