جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپاکستان میڈیکل کمیشن نے MDCAT امیدواروں کو خوشخبری دے دی

پاکستان میڈیکل کمیشن نے MDCAT امیدواروں کو خوشخبری دے دی

کراچی : صدر پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے بعد کے تجزیہ کا انعقاد کیا۔

15 نومبر کو ملکی اور غیر ملکی مقامات پر MDCAT امتحان کے کامیاب انعقاد کے بعد جہاں تقریباً 204,000 طلباء نے شرکت کی۔ صدر PMC پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے PMC کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور شعبہ امتحانات کے ساتھ منگل کو پوسٹ MDCAT امتحانی تجزیہ کی میٹنگ کی۔

امیدواروں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ MDCAT امتحانات میں کچھ صوبوں میں غیر نصابی سوالات تھے۔ صدر پی ایم سی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو تمام طلباء کو متفقہ طور پر کمپنسیشن دینے کی ہدایت کی۔

مذید پڑھیں : مورمون کون ہیں ؟

صدر پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سوالیہ پرچوں کو دوبارہ چیک کریں اور تجزیہ کریں کہ پیپر میں پائے جانے والے کسی بھی تضاد کو جلد از جلد دور کیا جا سکتا ہے اور تمام طلباء کو کمپنسیشن دے کر اس کی تلافی کی جانی چاہیے۔

اجلاس میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 8% فیصد طلباء ایم ڈی کیٹ امتحان میں غیر حاضر تھے چنانچہ ان کی کی جانب سے MDCAT کے لیے ادا کی گئی فیس ریفنڈ نہیں کی جائے گی۔

صدر پی ایم سی نے امتحانات اور آئی ٹی ڈویژن کے تمام عملے کو سراہا جس نے امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے بے مثالی کوششیں کیں۔

مذید پڑھیں : اسلامیات کیلئے اقلیتی کوٹے پر اساتذہ بھرتی کرنے کا انوکھا اقدام

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ کا امتحان ایک ہی دن میں قومی اور بین الاقوامی دونوں مقامات پر منعقد ہوا۔ MDCAT امتحان کا نتیجہ ایک ہفتے کے بعد PMC کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا تاکہ طلباء داخلے کی درخواست دے سکیں۔ ایم ڈی کیٹ کا امتحان 55 مختلف مراکز پر منعقد ہوا۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں