کراچی : سندھ پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 17 کے سبجیکٹ اسپیل بھرتی کے اشتہار میں اسلامیات کے لئے غیر مسلم اقلیت کے لئے بھی کوٹہ مختص کر دیا ہے ، غیر مسلم اقلیتی کوٹے کے علاوہ بھی اوپن میرٹ پر بھرتی ہو سکتے ہیں تاہم اسلامیات کے مضمون کے لئے بھی اقلیت کو بھرتی کرنے پر مختلف چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گریڈ 17 کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے بھرتی کے لئے اشتہار دیا گیا ہے جس میں انگریزی کے لئے 200 اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جن میں 120 شہری اور 80 دیہی امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا ، ان میں 8 اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں ۔
سندھی کے لئے 200 امیدوار بھرتی کئے جائیں گے ، ان میں 80 دیہی اور 120 شہری کوٹے کے علاوہ 8 اقلیتی کوٹے کے امیدوار شامل ہونگے ، اس کے علاوہ اردو کے لئے بھی 200 امیدوار ، مطالعہ پاکستان کے لئے بھی 200 امیدوار اور اسلامیات کے لئے بھی 200 امیدوار بھرتی کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 60 مرد اور 40 خواتین بھرتی کرنے کا اعلان کیا گئیا ہے ان میں 4 مرد اور 2 خواتین اقلیتی کوٹے پر اسلامیات کے لئے بھرتی کئے جائیں گے ۔
مذید پڑھیں : انٹر بورڈ کے پری انجنیئرنگ سال دوم میں 58.48 طلباء کامیاب
سائنس کیٹیگری میں بی سی ایس اور بی ایس سی کے لئے 515 ، میتھا میٹکس ، فزکس ، کیمسٹری ، باٹنی ، زولوجی کے لئے 256 ، حیدر آباد ریجن کے لئے انگلش ، سندھی ، اردو میں 101 ، میرپور خاص کے لئے 52 ، شہید بینطیر آباد کے لئے 90 ، سکھر کے لئے 89 ، لاڑکانہ کے لئے 189 بھرتی کئے جائیں گے ۔
حیران کن طور پر اقلیّتوں کے لٸے مختص کوٹے پر اسلامیات کے لئے بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، جو غیر شرعی اور غیر اخلاقی اقدام تصور کیا جا رہا ہے ۔
اس حوالے سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد وسیم سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔