کراچی : کراچی میں خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے والے چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا ہے ،
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے چار رکنی گروہ کو گرفتارکر لیا ۔
مزید پڑھیں : غیر مسلموں کی بطور ”سبجیکٹ اسپیشلسٹ اسلامیات“ تقررّی
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قاسم کلو، احمرلٹو، احسان پتلواور بابو شامل ہیں ۔ پولیس نے ملزمان سے چار پستول، دو موٹر سائیکل، کار، بیس موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر کے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ ملزمان دوران واردات فائرنگ کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔
معروف عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان موٹر سائیکلیں حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں اور ملا نامی منشیات فروش موٹر سائیکل کے بدلے پیسے اور آئس دیتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔