کراچی : انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی نے پری انجنیئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ مجموعی طور پر نتائج میں کامیابی کا تماسب 58.48 فیصد رہا ۔
تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کنٹرولر انجنیئر انور علیم راجپوت خانزادہ نے پری انجنیئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ امسال مجموعی طور پر پری انجنیئرنگ سال دوم میں 58.48 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں ۔
امسال پری انجنیئرنگ سال دوم میں 24 ہزار 587 طلباء نے امتحانی فارم جمع کرائے جن میں سے 24168 نے امتحان میں حصہ لیا ۔ جب کہ 39 طلباء غیر حاضر رہے اور 14 ہزار 134 طلباء پاس ہوئے یوں امسال پری انجنیئرنگ سال دوم میں پاس طلباء کا تناسب 58.48 فیصد رہا ہے ۔
مذید پڑھیں : طلباء کی MDCAT ٹیسٹ سے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں
کامیاب ہونے والے طلباء میں 1875 اے ون گریڈ ، 23 سو 22 طلباء اے گریڈ میں ، بی گریڈ میں 2914 طلباء ، سی گریڈ میں 3844 طلباء ، ڈی گریڈ میں 2960 طلباء اور ای گریڈ میں 219 طلباء پاس ہوئے ہیں ۔
مذید پڑھیں : مجاھد کالونی میں جاری آپریشن کیخلاف احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری
پری انجنیئرنگ سال دوم کے نتائج میں پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سید حماد محمود بن سید فضل محمود نے 1100 میں سے 1047 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ کامرس کالج کے محمد عاقب میمن اور بحریہ کالج کی طالبہ عائشہ نجیب نے 1042 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور گورنمنٹ ڈگری سائنس کامرس کالج ملیر کینٹ کے عثمان فیضیاب خان نے 1039 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
آدم جی کالج گورنمنٹ سائنس کالج کے عبدالصمد نے 1038 نمبر لیکر چوتھی ، آغا خان ہائر سکینڈری اسکول کے کے دانیال سہیل اور کامرس کالج کی کترینہ بوڈانی نے 1037 نمبر پانچوین پوزیشن حاصل کی ہے ،آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد حمزہ اور عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی لائنہ مسعود نے 1036 نمبر چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈ رائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔اس اینڈ رائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے