جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںطلباء کی MDCAT ٹیسٹ سے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں

طلباء کی MDCAT ٹیسٹ سے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں

کراچی : پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایڈمیشن ریگولیشنز 2022 کے تحت سندھ بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (MDCAT) کے امیدواروں نے انتظامیہ کی کی گئی ای میلز میں شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں ۔ زیادہ تر شکایات نصاب سے ہٹ کر سوالات اور جوابی پرچے کو اپ لوڈ نہ کرنے سے متعلق کی جا رہی ہیں ۔

سندھ بھر کے مختلف شہروں اور مختلف مراکز میں مجموعی پور پر 44 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے MDCAT دیا ۔ جس کے ابتدائی نتائج میں بعد طلبہ کو شدید مایوسی ہوئی ہے اور انہوں نے شکایات کرنا شروع کر دی ہیں ۔

13 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والے MDCAT میں طلباء سے پوچھے گئے بعض سوالات پر طلباء نے بذریعہ برقی خط انتظامیہ کو لکھا ہے کہ بعض سوالات غیر متعلقہ تھے ۔ جو ہمارے لیئے ناقابل برداشت ہیں ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ ہمیں جو سوالات دیئے گئے ان کی جوابی کاپی اور نمبرز کی تفصیل کے ساتھ نتائج مہیا کیئے جائیں کیونکہ نتائج مکمل طور پر غیر اطمینان بخش رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : ہمارے بچوں کو اسلامیات اب قادیانی پڑھائیں گے؟

طلباء کی جانب سے انتظامیہ کو کی گئی ای میلز میں بتایا گیا ہے کہ ایک طالب علم کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ہزاروں طلباء کا معاملہ ہے ۔ 20 سے 25 سوالات PMC کے کورس سے ہٹ کر ٹیسٹ میں شامل کیئے گئے ہیں ۔ جن میں حیاتیات : کنگڈم پلانٹی، کنگڈم فنگس، کنگڈم پروٹوکٹسٹ، یوگلینا، میڑک میں گیس کا تبادلہ، اپیکل ڈومیننس، پلانٹ ہارمونز، ڈی این اے اور کروموسوم باب سے کچھ سوالات، سیل سائیکل (سوال سے تجاوز کرنا)۔ کیمسٹری : ڈاون سیل نا میٹاگلوری، بہت سارے سوالات کے جوابات۔ دھاتوں کی کچھ دھاتیں، سولوے کا عمل، اوسوالڈ عمل، بہت سے دوسرے بھی عمل ، کلورین کاسٹنر کیلنر سیل، پوٹاشیم ڈائکرومیٹ میٹالگری، پوٹاشیم فی مینگنیٹ میٹالگری، گریگنارڈ ریجنٹ، نایلان ⁶⁶ پولیمرائزیشن سمیت کئی سوالات PMC کے خاکے سے باہر سے آئے ہیں ۔

ای میل میں یہ بھی لکھا ہے کہ ” اس لیئے ہم سب طلباء متحد ہو کر مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام سوالات کے لیے گریس مارکس دیئے جائیں جو نصاب سے باہر تھے ۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ سوالیہ پرچہ بھی نتائج کے ساتھ پوسٹ کیا جائے تاکہ جوابی Keys کی صداقت کی تصدیق ہو سکے۔ طلباء نے ای میل میں لکھا کہ ہم امتحان کا انعقاد کرنے والی کمیٹیوں اور اس میں شامل تمام لوگوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ منصفانہ بنیادوں پر ہمارے اعتراضات و اشکالات کو جانچیں گے۔

مذید پڑھیں : مجاھد کالونی میں جاری آپریشن کیخلاف احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

ایک اور طالبہ نے شکایت کی کہ ۔MDCAT کے ٹیسٹ میں نصاب سے باہر ایم سی کیوز دیئے گئے ہیں ۔ حن میں حیاتیات : کنگڈم پلانٹ، فنگس، پروٹوکٹسٹا، یوگلینا، میڑک کا گیسی تبادلہ، اپیکل ڈومیننس، پلانٹ ہارمونز، درد کے رسیپٹرز، ڈی این اے اور کروموسوم باب سوالات، کراسنگ اوور سوال۔ فزکس : اینگولر مومینٹم سوال 720Js اور 4s ٹائم پیریڈ، ٹارک، بائیو میں snail سوال کتاب سے باہر تھا، سب سے کم آواز والا سوال، کتاب کے اخذ سے باہر کیپیسیٹر کے علاوہ یہ نصاب کا حصہ بھی نہیں تھا۔ کیمسٹری: سطحی تناؤ پانی کے قطرے ایم سی کیو کا سبب بنتا ہے، واسکاسیٹی سوال ہے، آئسومورفزم، ڈاون سیل نا میٹاگلوری، بہت سارے سوالات کے جوابات۔ دھاتوں کی کچ دھاتیں، سولوے پراسیس، اوسورلڈ پراسیس، بہت سے دوسرے بھی عمل، کلورین کاسٹنر کیلنر سیل، پوٹاشیم ڈائکرومیٹ میٹالوگری، پوٹاشیم فی مینگنیٹ میٹالگری، گریگنارڈ ریجنٹ، نایلان 66 پولیمرائزیشن، کتاب سے باہر بینزین 3 رد عمل یہ تمام نصاب سے ہٹ کر سوال تھے ۔

ادھر والدین نے شکایت کی ہے کہ MDCAT کے ہونے والے ٹیسٹ میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی گھنٹوں سروس روڈ اور اطراف میں خوار ہونا پڑا ۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو صبح ساڑھے 7 بجے رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا جب کہ پرچہ 11 بجے تھا۔ 7 گھنٹے کے دوران امیدواروں کو صرف پانی کی چھوٹی بوتل دی گئی۔ بعض والدین کا کہنا ہے کہ یہ بات صحیح ہے کہ پرچے میں بازار میں دستیاب کتاب سے تقریبا کوئی بھی سوال نہیں آیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں