کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق
کیمپس کی غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایمپلائز دوست پینل کی طرف سے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے نائب صدر مومن زادہ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد نعیم نے اعتماد کرنے پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کامیاب ہونے والے دونوں عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملازمین کے مسائل کے لئے بغیر کسی لالچ اور خوف کے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:ہمارے بچوں کو اسلامیات اب قادیانی پڑھائیں گے؟
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری مالی بحران کے منفی اثرات سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لئے مصلحت پسندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ان رہنماؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل مثلا بروقت تنخواہوں اور رینٹل سیلنگ کی ادائیگی ، میڈیکل کے مسائل کا حل ، رینٹل سیلنگ کے تین ماہ کے بقایاجات کی۔
ادائیگی، سابقہ ڈی پی سی میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ اور سکیورٹی گارڈز کے روکے ہوئے الاؤنسز کے اجزاء کو یقینی بنایا جائے۔