کراچی : انٹرنیشنل چلڈرن ڈے کے حوالے سے سندھ بھر میں پہلے با عنوان ہفتے کا آغاز ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پیر 14 نومبر کو کراچی میں مرکزی تقریب سے کیا گیا۔
19 نومبر تک جاری رہنے والے پروگرامز کا افتتاح سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری نے کیا۔ جب کہ قائم مقام ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید ،مانیٹرنگ آفیسر اخلاق احمد، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے سینئر افسران، اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری نے کہا کہ بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا بھی لازم ہے۔ جسمانی اور ذہنی تشدد ایک فرد نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ذہنی اور فکری پسماندگی اور زوال کا سبب ہوتا ہے ۔
مذید پڑھیں : نجی شعبہ کے ملازمین کی پنشن کے قومی فلاحی ادارے EOBI کا تعارف
رفیعہ جاوید نے استقبالیہ کلمات میں تمام مہمانوں اور بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کو جس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں ان کے ساتھ اتنی ہی عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے ۔ پینل ڈسکشن اور سوال و جواب کے بعد بچوں نے اپنے ساتھ تین وعدے بھی کیے۔
پہلے دن کے اختتام پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے مہمانان خاص، پینلسٹس جن میں ڈاکٹر کمال حیدر، احمد نواز نیازی اور سکینہ خانم شامل تھے اور خاص طور پر طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسی طرح پورے ہفتے کے دوران ہر دن الگ تھیم کے مطابق شاندار پروگرام ہوتے رہیں گے۔ اور سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اس موقع پر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما دوست محمد دانش، محمد سلیم، توصیف شاہ، اعجاز کاشف، محمد ساجد، محمد اشفاق، شہاب اقبال، خان محمد، جمیل ہوت، طاہرہ منصور، امتیاز صدیقی، امتیاز ڈوگر، عادل بلوچ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔
مذید پڑھیں : افغان حکومت کا گدا گروں کیلئے انقلابی اقدام
جبکہ آن لائن شرکاء میں مرتضی شاہ، ڈاکٹر نجیب میمن، مرزا اشفاق بیگ، یونس قائم خانی، شکیل سومرو، منیر عباسی، مقبول سنہرو، نثار سومرو، عزیر شیخ ، منور سہتو، اور احمد شیخ شامل تھے ۔