پشاور میں فائرنگ کر کے بیوی اور بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود پر بھی فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ملزم ذہنی توازن درست نہ ہونے پر چند روز قبل بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی: آج رات 12 تاصبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی، بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کیا۔
ملزم ناظر علی نے واردات کے بعد مبینہ طور پر خود پر بھی فائرنگ کر کے خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق ملزم کے جسم پر تین گولیوں کے نشانات ہیں۔
مزید پڑھیں:کلفٹن میں پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزم ناظر علی چند روز قبل ذہنی توازن درست نہ ہونے پر بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔