کراچی : کراچی میں کل (15 نومبر ) سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انتظامات جاری ہیں۔
شہر میں آج رات 12 تا صبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ جانے والے شہری یونیورسٹی روڈ اور کورنگی روڈ استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:کلفٹن میں پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شارع فیصل ڈرگ روڈ سے کارساز اور حبیب ابراہیم رحمت اللّہ روڈ بند کر دی گئی ۔ جب کہ سرشاہ سلیمان روڈ اور حسن اسکوئر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔