کراچی : وفاقی جامعہ اردو،انجمن غیر تدریسی عمال گریڈ 1 تا 16 کے الیکشن عبدالحق کیمپس 10 نومبر 2022، بروز جمعرات منعقد ہوئے جس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق پینل کامیاب قرار پایا ۔
مجموعی طور پر 95 میں سے 90 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ بابائے اردو مولوی عبدالحق پینل سے صدر خالد عمر نے 47 ووٹ لے کے صدر منتخب ہوۓ جب کہ ان کے مقابل عدیل صابر 43 ووٹ لے کے ناکام قرار پائے ۔
مذید پڑھیں : نجی شعبہ کے ملازمین کی پنشن کے قومی فلاحی ادارے EOBI کا تعارف
جنرل سیکرٹری کے لئے رضوان رئیسی 49 ووٹ لے کے کامیاب قرار پاۓ ان کے مقابل غلام عبّاس 41 ووٹ لے کے ناکام رہے ۔
اس کی علاوہ فضل ندیم نے 49 ڈاکٹر فرحانہ کوثر نے 47 عبدللطیف نے 47 محمّد خان نے 49 شاہد علی خان نے 47 خالد حسین آگرو نے 46 اور عما نوئیل جاوید 49 ووٹ لے کے کامیاب قرار پائے ۔