اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینافغان حکومت کا گدا گروں کیلئے انقلابی اقدام

افغان حکومت کا گدا گروں کیلئے انقلابی اقدام

کابل: گداگری کے خلاف کام کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہے اب تک کابل شہر سے 17262 گداگروں کو جمع کیا جا چکا ہے ۔

امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے گدا گروں کو گداگردی سے ہٹا کر ان کو گھروں پر راشن مہیا کرنے اور جعلی گدا گروں کو کام و روز گار مہیا کرنے کے لئے کام کرنے والی کمیٹی نے اب 17 ہزار 262 گدا گر جمع کر چکی ہے ۔

مزید پڑھیں : پاکستان میڈیکل کمیشن کے داخلوں کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت ٹیسٹ میں 44 ہزار طلبہ شریک

جن میں 10145 خواتین ، 5540 بچے ، 1577 مرد شامل ہیں۔ خواتین میں 3908 مستحق اور 6237 پیشہ ور بھکاری ہیں ۔ بچوں میں 2230 مستحق، 3250 پیشہ ور بھکاری اور 60 لاوارث بچے ہیں ۔، مردوں میں 562 مستحق اور 1015 پیشہ ور بھکاری ہیں ۔

کمیٹی ان افراد کا بائیومیٹرک اندراج کرتی اور ریکارڈ مرتب کرتی ہے ۔ مستحق افراد کو گھر بیٹھے امارت اسلامیہ ماہانہ جیب خرچ فراہم کرتی ہے۔

لاوارث بچوں کو امارت اسلامیہ وزارت سماجی امور کے تحت ان کے قائم کردہ تربیت گاہوں میں داخلہ دیتی ہے جہاں انہیں قیام، طعام اور لباس کے علاوہ دینی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

عزت اللّٰہ خان
عزت اللّٰہ خانhttps://alert.com.pk
عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں