ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادپاکستان نرسنگ کونسل میں کرپشن کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پہنچ...

پاکستان نرسنگ کونسل میں کرپشن کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پہنچ گیا

اسلام آباد : پاکستان نرسنگ کونسل میں مبینہ کرپشن اور خرد برد کو معاملہ قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پہنچ گیا ہے ، 28 اکتوبر 2002 کے ہونے والے اجلاس کے بعد 3 نومبر کو جاری نوٹی فکیشن میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان نرسنک کونسل میں کرپشن کے مسئلے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔

ٓپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ معاملے پر افسران کو طلب کیا گیا ہے ،جس میں افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ سال 2016-17 کے لیے اخراجات کی تفصیل ، اکائونٹس کی جانچ کے لئے 2017-18 کی آڈٹ رپورٹ کے علاوہ 2017-18 کے لیے مختص اکاؤنٹس کی تفصیل، اخراجات اور 2018-19 کی آڈٹ رپورٹ بھی لائیں ۔

ایجنڈے کے مطابق 8 نومبر کو ساڑھے 10 بجے اعلی تعلیمی کمیشن کے افسران کو بلایا گیا تھا ، 14 نومبر کو انڈسٹریز اینڈ پروڈیکشن کے افسران اور 15 نومبر کو نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے افسران کے ساتھ اجلاس طے ہے ،اس تمام محکموں کے افسران سے گزارش کی گئی ہے کہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں ۔

مذید پڑھیں : ایک اور ورلڈ چیمپئن کا قبول اسلام

بصورت دیگر دستیاب شیڈول کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں ، جس کے لیے طارق پرویز بھٹی، ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جائے ۔ ویڈیو کانفرنس کے لیے گروپ میں شامل ہونے کے لئے نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ اس پبلک اکائونٹس کمیٹی کے کنوینئر ایم این اے مس وجیہ قمر ، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، نوید ڈیرو ، نزہت پٹھان، سینیٹر سلیم مانڈی والا شامل ہیں ۔

اسی نوٹی فکیشن میں افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ریکارڈ اور تیاری کے ساتھ آئیں کیوں اس اجلاس میں تمام ڈیپاڑٹمنٹس کے افسران کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے کے افسران بھی شریک ہونگے ۔ دیگر ڈیپارٹمنٹس کےسیکرٹریز کے کہا گیا ہے کہ وہ جوائنٹ سیکرٹری کے رینک سے نیچے کے افسران کو نہ بھیجیں ۔

مذید پڑھیں : سنت رسول حجامہ : اسٹار فٹبالر کی پرفارمنس کا راز

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو کہا گیا ہے کہ وہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیول کا افسر بھیجیں ، کیوں کہ اگر اے جی پی آر نے بتایا تو اس صورت میں گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں ۔ مذید کہا گیا ہے کہ کوڈ 19 کی وجہ سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور گریڈ 19 سے کم کا کوئی افسر نہیں آئے گا ۔

ادھر ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے کہ 2019 سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مذکورہ معاملے پر حکم امتناع یا کیس داخل ہے ۔ پی این سی میں اب کرپشن اور خرد برد کو باب بند ہونے والا ہے اور کمیشن کھانے والے اب کہیں نہیں چھپ سکیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں