جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانمجاہد کالونی ایکشن کمیٹی الٹی میٹم کے بعد CM ہائوس کے گھیراؤ...

مجاہد کالونی ایکشن کمیٹی الٹی میٹم کے بعد CM ہائوس کے گھیراؤ سمیت دیگر آپشن پر جا سکتی ہے : قاری عثمان

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ مجاھد کالونی میں جان لیوا اور انسانیت کش آپریشن بند کیا جائے ۔ حکمران جماعت اور وزیر اعلٰی سندھ مجاھد کالونی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال ہونے سے بچائیں۔ حکمران جماعت کا منشور روٹی کپڑا اور مکان چھیننا نہیں بلکہ دینا تھا۔ مجاھد کالونی کراچی کی قدیم ترین آبادیوں میں سے ایک ہے۔ وہ پانچویں روز مجاھد کالونی کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ، مولانا گل حسین کمال، حاجی عجب خان، روزی غنی کابلگرامی اور دیگر اراکین ایکشن کمیٹی مجاھد کالونی نے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی میں جنگل کا قانون ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سپریم کورٹ کے نام پر کھلی دہشت گردی ہو رہی ہے۔

مجاھد کالونی میں ہونے والا آپریشن ایک فرد کی خواہش کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ 73 سال سے قائم آبادی کو 1971 کے کراچی کے نقشے کے نام پر مسمار کرکے ضیاء الدین ہسپتال تک ڈیڑھ کلو میٹر کا موٹر وے بنایا جارہا ہے جبکہ ضیاء الدین کینسر ہسپتال پہلے ہی سے نالے کے اوپر غیر قانونی طور پر بنا ہوا ہے۔

مذید پڑھیں : سنت رسول حجامہ : اسٹار فٹبالر کی پرفارمنس کا راز

قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہم نے کمشنر کراچی اقبال میمن اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو تجویز دی تھی کہ ضیاء الدین ہسپتال کے ناجائز تجاوزات والے حصے کو ملاکر مجاھد کالونی چورنگی کو گول چکر بناکر گجر نالے والے روڈ سے ملادیا جائے جس سے قدیم ترین آبادی بھی بچ جائے گی اور لاکھوں غریب عوام کو ریلیف بھی مل جائے گی مگر کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ اس ظلم کا راستہ روکنے میں کردار ادا کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجاھد کالونی ناجائز تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتی، محض ڈاکٹر عاصم حسین کی خواہشات کی تکمیل پر 73 سال سے قائم قدیم آبادی کے شہریوں کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

قاری محمد عثمان نے مطالبہ کیا کہ ھفتہ کے بڑے احتجاجی مظاہرے میں دئے گئے الٹی میٹم کے اندر اندر مجاھد کالونی کے مسمار کئے جانے والے مکانات کا ازالہ اور مزید کاروائی بند کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک میں شامل تمام جماعتیں اور مجاھد کالونی ایکشن کمیٹی وزیر اعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ سمیت تمام آپشنز کیلئے لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوں گی۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں